ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / عراق میں تین سال پہلے اغوا کئے گئے 39 ہندوستانیوں کی سشماسوراج نے کی موت کی تصدیق 

عراق میں تین سال پہلے اغوا کئے گئے 39 ہندوستانیوں کی سشماسوراج نے کی موت کی تصدیق 

Tue, 20 Mar 2018 23:00:33    S.O. News Service

نئی دہلی ،20؍ مارچ (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)وزیر خارجہ سشما سوراج نے آج پارلیمنٹ کو مطلع کیا کہ عراق کے موصل سے اگست 2014 میں اغوا 39 ہندوستانیوں کی موت ہو چکی ہے اور حکومت ان کے باقیات کو لائے گی۔ سوراج نے راجیہ سبھا میں اپنے بیان میں کہا کہ سبھی باقیات کی ڈی این اے جانچ سے کل اس بات کی تصدیق ہوگئی ہے کہ ساڑھے تین سال سے لاپتہ 39 ہندوستانیوں کی موت ہو چکی ہے۔

مرنے والوں میں 31 پنجاب، چار ہماچل پردیش اور باقی بہار اور مغربی بنگال کے تھے۔انہوں نے کہا کہ وزیر مملکت جنرل وی کے سنگھ عراق جائیں گے اور مرنے والوں کے باقیات کو طیارے سے وطن لائیں گے۔ یہ طیارہ سب سے پہلے امرتسر جائے گا جہاں پنجاب اور ہماچل پردیش کے لوگوں کے باقیات کو ان کے اہل خانہ کو سپرد کرے گا۔ اس کے بعد یہ طیارہ پٹنہ اور کولکاتہ جائے گا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ لاپتہ ہندوستانیوں کا پتہ لگانے کا کام بہت پیچیدہ تھا لیکن یہ عراقی حکومت، وزیر اعظم نریندر مودی اور حکام کے تعاون سے ممکن ہو سکا ہے۔

انہوں نے اس کے لئے عراقی حکومت، نریندر مودی اور جنرل وی کے سنگھ کی ستائش کی۔سوراج نے راجیہ سبھا میں اپنے بیان میں کہا کہ سبھی باقیات کی ڈی این اے جانچ سے کل اس بات کی تصدیق ہوگئی ہے کہ ساڑھے تین سال سے لاپتہ 39 ہندوستانیوں کی موت ہو چکی ہے۔سشما نے کہاکہ 27جولائی کو راجیہ سبھا میں بحث کے دوران میں نے کہا تھا کہ جب تک کوئی بھی ثبوت نہیں مل جاتا، میں ان کے قتل یا موت کا اعلان نہیں کروں گی۔ لیکن آج وہ وقت آ گیا ہے۔ ہرجیت مسی کی کہانی سچی نہیں تھی۔


Share: